حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات، فضل الرحمان کے گھر چھاپے کا معاملہ زیر بحث

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومتی وفد کی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحما کے گھر چھاپے اور اہل خانہ کے ساتھ کیے گئے سلوک کا معاملہ اٹھا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسحاق ڈار کی صدارت میں حکومتی وفد زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچا، وفد میں سردار ایاز صادق اور رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی شریک تھے۔
پیپلزپارٹی کے وفد میں شیری رحمان اور نوید قمر بھی شریک ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹوزرداری سے حکومتی وفد نے ملاقات کی، بلاول بھٹو اور حکومتی وفد کے درمیان پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ممکنہ قانون سازی کے ایجنڈے پر گفتگو کی گئی جبکہ بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر چھاپے کا معاملہ اٹھانے کی درخواست کی۔
بلاول بھٹو نے اسحاق ڈار سے مولانا فضل الرحمان کے گھر چھاپے کا معاملہ ذاتی طور پر دیکھنے کی درخواست کی جبکہ ملاقات میں جے یو آئی سربراہ کے اہل خانہ سے مبینہ ناروا سلوک کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
ملاقات کی اندرونی کہانی
حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے درمیان تناﺅ کم کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ دونوں جماعتوں کا ایک دوسرے کے خلاف کم سے کم بیانات دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے قانون سازی کی خواہش کا اظہار کیا، ڈپٹی وزیر اعظم نے پہلے قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ کا اجلاس بلانے کی تجویز دی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے اپنے دونوں پارلیمانی لیڈرز کی موجودگی میں سیشن بلانے کی تجویز پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق اگلے ایک سے دو روز میں قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ سامنے آئے گی جس کے بعد پہلے کی طرح مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی مل کر قانون سازی کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران نئے صوبوں اور نہ ریفرنڈم پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
