دکی میں بڑھتی بدامنی اور مزدوروں کے قتل پر سردارزادہ علاؤالدین لونی کی تشویش، سخت کارروائی کا مطالبہ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) قبائلی و سیاسی رہنما سردارزادہ علاؤالدین لونی نے دکی اور بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی، مزدوروں اور کان کنوں کے قتل و اغوا کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ مزدوروں اور عام شہریوں کا قتل کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔دکی کے عوام، خصوصاً لونی قوم مسلسل خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہیں، انہوں نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیر داخلہ بلوچستان، آئی جی پولیس، سی ٹی ڈی، اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ دکی میں امن و امان کی بحالی کے لیے فوری اور مؤثر کارروائیاں کی جائیں، مزدوروں اور عام شہریوں کے قتل و اغوا میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ سفر خان مری اور ان سے منسوب عناصر طاقت کے زور پر پانچ پانچ گاڑیوں میں غنڈہ گردی سمجھ سے بالاتر اس حوالے سے سامنے آنے والے الزامات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کہ اگر کسی کا جرم میں کردار ثابت ہو تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

WhatsApp
Get Alert