کوہلو میں مزدوروں پر فائرنگ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی شدید مذمت، دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی کوہلو میں مزدوروں پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت
کوئٹہ: وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو کا بے گناہ مزدوروں کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار
کوئٹہ: محنت کش اور بے گناہ مزدوروں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے، صوبائی وزیر داخلہ
کوئٹہ: نہتے مزدوروں کا خون بہانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ: دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے صوبے کا امن تباہ اور محنت کش عوام میں خوف پھیلانا چاہتے ہیں، میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ: شہداء نے اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے محنت مزدوری کا راستہ اختیار کیا تھا، صوبائی وزیر داخلہ
کوئٹہ: دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ: حکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، میر ضیاء اللہ لانگو

WhatsApp
Get Alert