پانچ سپاہیوں کو آج شام 5 بجکر 45 منٹ پر افغان حکومت کے حوالے کیا گیا . افغان فوجیوں نے پاکستان سے چترال ارندوسیکٹر پر پناہ کیلئے درخواست کی تھی . آئی ایس پی آر کے مطابق ضروری ضابطہ کی کارروائی کے بعد افغان فوجیوں کوپاکستان میں داخل ہونےکی اجازت دے دی گئی تھی . تمام فوجیوں کو ہتھیاروں اور آلات سمیت افغان حکام کے حوالےکر دیا گیا ہے . گزشتہ روز بھی پاکستان نے پانچ افسران سمیت چھیالیس افغان فوجیوں کو افغان حکام کے حوالے کیا تھا . افغان نیشنل آرمی کے لوکل کمانڈر کا چترال کے اروندو سیکٹر میں پاک آرمی سے رابطہ ہوا تھا . افغان نیشنل آرمی نے 46 سپاہیوں کے لئے محفوظ راستے کی درخواست کی تھی جن میں پانچ افسران بھی شامل تھے . ان 46 افغان سپاہیوں اور پانچ افسران کو ضروری فوجی پروسیجر کے بعد پاکستان میں پناہ اور محفوظ راستہ دیدیا گیا تھا . آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سپاہیوں کو خوراک، اور ضروری طبی امداد بھی فراہم کی گئی . افغان نیشنل آرمی اور بارڈر فورس کی درخواست پر ان فوجیوں کو داخلہ کا محفوظ راستہ دیا گیا تھا . یکم جولائی کو بھی 35 افغان فوجیوں نے بارڈر پر پاک فوج سے پناہ طلب کی تھی . ان اہلکاروں کو بھی محفوظ پناہ فراہم کرنے کے بعد طریقہ کار کے تحت افغان حکام کے حوالے کردیا گیا تھا . . .
(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پانچ مزید افغان سپاہیوں کو افغانستان حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے .
سپاہیوں کو باجوڑ نواپاس کے ذریعے افغان حکومت کے حوالے کر دیا گیا .
متعلقہ خبریں