پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات افغان میڈیا کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی . پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات کے دوران افغان صحافیوں کے وفد نے افغان امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا . افغان صحافیوں کی امن کے لیے پاکستان کی سنجیدہ کاوش کی بھی تعریف کی . آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ میڈیا عوامی، سماجی اور ثقافتی رابطوں میں پل کا کردارادا کرسکتا ہے . انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی دلی خواہش ہے . انہوں ںے واضح طورپر کہا کہ دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے . آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ اور سیکورٹی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے . ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک علاقائی روابط سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں . آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے افغان صحافیوں کے وفد سے بات چیت میں کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن سے خطے میں ترقی ہوگی . پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک افغان یوتھ فورم سے باہمی روابط کو فروغ ملے گا . انہوں ںے کہا کہ پاک افغان نوجوان خطے کا مستقبل ہیں . آئی ایس پی آر کے مطابق افغان صحافیوں نے تبادلہ خیال کا موقع دینے پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا . افغان میڈیا وفد نے پاکستان کا افغان مہاجرین کی میزبانی اور امن عمل میں کردار کو قابل قدر قرار دیا . پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے موقع پر افغان صحافی نے کہا کہ افغان عوام کے لیے پاکستان کی کاوش پر شکرگزار ہیں . . .
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے شکست دے . انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے .
متعلقہ خبریں