آزاد کشمیر الیکشن ، اپوزیشن دھاندلی کا رونا کیوں رو رہی ہے ؟ علی امین گنڈاپور نے ایسی توجیح پیش کردی کہ ن لیگ سٹپٹا اٹھے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں عمران خان کےویژن کو بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی ہے، اپوزیشن آزاد کشمیر اور سیالکوٹ میں اپنی ناکامی پرپردہ ڈالنےکےلیے دھاندلی کا رونا رو رہی ہے،2023ءکےانتخابات میں تحریک انصاف سندھ سمیت پورے پاکستان میں کامیاب ہو گی . تفصیلات کے مطابق علی امین خان گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ایل او سی کے دونوں اطراف رہنے والے کشمیریوں نے عمران خان کو اپنا سفیر اور حقیقی رہنما مان لیا ہے، ایل اے 16 میں کامیابی سے تحریک انصاف آزاد کشمیر میں مزید مضبوط ہوئی ہے .

وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن نے تحریک انصاف کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ابھی سے ہی رونا شروع کر دیا ہے، تحریک انصاف آزاد کشمیر میں عوام کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ کا بھرپور احترام کرے گی . انہوں نےکہاکہ عمران خان کےویژن کوعملی جامہ  پہنانے کے لیے دن رات ایک کر دیں گے، آزاد کشمیر کی محرومیاں ختم کرنے کے لیے میگا پیکیج دیں گے، آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں