انگلش ویمن کپتان محمد رضوان پر فدا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انگلش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہیتھر نائٹ نے کرکٹ شائقین سے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ کی پی ایس ایل میں پسندیدہ ٹیم کونسی ہے؟
Multan Sultans, big fan of Rizwan https://t.co/wBId0crAyJ
— England Cricket (@englandcricket) March 3, 2022
جواب میں ہیتھر نائٹ نے کہا کہ انہیں ملتان سلطانز پسند ہے کیونکہ وہ رضوان کی بہت بڑی مداح ہیں۔کرکٹ میں اپنی بہترین حکمتِ عملیوں اور بیٹنگ تکنیک کے باعث محمد رضوان ہردلعزیز کرکٹر بنے ہوئے ہیں۔
وہ اس وقت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔