یہ جب بھی حکومت میں آئے مضبوط ہو کر آئے دوسری پارٹیوں کی نسبت انہیں زیادہ اچھا ماحول ملا، مجھے کیوں نکالا،نواز شریف کے ذہن سے نہیں جا رہا . نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بلوچستان میں تو ماحول چل سکتا ہے یہاں نہیں . انہوں نے کہا کہ چین نے طالبان کو بلا کر اچھا کام کیا وہ افغانوں کو بات چیت کی ٹیبل پر لانا چاہتا ہے . جبکہ تجزیہ نگار سلمان غنی نے کہا کہ مریم نواز اسٹیبلشمنٹ کو ٹارگٹ کرتی ہیں اس سے پذیرائی تو ملتی ہے لیکن جگہ نہیں بن پاتی . شہباز شریف، نواز اور مریم دونوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتے . افواہیں وہ پھیلا رہے ہیں جو خود اداروں کے خلاف بولتے ہیں . انہیں بیٹھ کر بات چیت کرنی ہو گی،شہباز شریف کو فیصلے کرنے ہوں گے . انڈیا جو کھیل کھیل رہا سب کو پتا ہے . ٹی ٹی پی کے پیچھے انڈیا ہے اس میں کوئی شک نہیں . ماہر سیاسیات و تجزیہ کا ر حسن عسکری نے کہا کہ کشمیر الیکشن میں ن لیگ کو 5 لاکھ ووٹ پڑ ا ہے، پارٹی تو موجود ہے اسے سائیڈ لائن نہیں کر سکتے . ن لیگ کو سلیقہ ہی نہیں کہ اپوزیشن کے ساتھ کیسے چلیں . ریاستی اداروں کی حیثیت ہمارے ملکوں میں مضبوط ہے ان کو ڈرا کر دھمکا کر جگہ نہیں بنائی جا سکتی . سینئر صحافی خاور گھمن نے کہا کہ ن لیگ کو لیڈ کس نے کرنا ہے یہ فیصلہ ہونا باقی ہے . پی پی پی میں بھٹو کے بعد ان کی بیٹی سامنے آئی . شہباز شریف نے مریم سے شفقت کا سلوک کیا ہے،سوات جلسے میں شہباز گئے، وہاں مریم نہیں گئیں . شہباز شریف کا جوش مریم جیسا نہیں تھا . لوگ چاہتے تھے جلسے میں جوش نظر آئے . اس کے بعد شہباز خاموش ہو گئے، مریم سامنے آگئیں . . .
لاہور (قدرت روزنامہ) معروف تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا کہ پنجاب کا سیاسی ماحول یہ نہیں ہے جو نواز شریف اور مریم نواز نے شروع کیا ہوا ہے . آپ اداروں کے خلاف بول کر کیا کرنا چاہتے ہیں .
متعلقہ خبریں