صرف ایک دن کی چھٹی پر شوکاز، دلبرداشتہ افسر نےریٹائرمنٹ لے لی

(قدرت روزنامہ) ایل ڈی اے سٹی منصوبہ اور وزیراعظم کے اپارٹمنٹس پراجیکٹ کو کامیاب بنانے والا افسر سازشوں کا شکار، کورونا وائرس کے شکار ہونے پر افسر واپس طبیعت خراب ہونے پر چھٹی کی جس پر جواب طلبی کرلی گئی . تفصیلات کے مطابق رانا ٹکا خان گزشتہ دنوں انڈین ویرئنٹ کا شکار ہوئے اور زیر علاج رہے .

دفتر دوبارہ جوائن کرنے پر طبیعت بگڑنے کے باعث ایک روز دفتر سے چھٹی کرلی . ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے کے سازشی افسروں نے چھٹی کرنے کے معاملے پر ڈی جی سے رانا ٹکا کی جواب طلبی کرائی . بیماری میں کام کرنے کے باوجود دلبرداشتہ ہوکر رانا ٹکا نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ مانگ لی ہے . رانا ٹکا خان نے یکم ستمبر سے ریٹائرمنٹ لینے کی استدعا کی ہے . رانا ٹکا خان کے پاس چاروں ایڈیشنل ڈی میں سے سب سے زیادہ اہم ذمہ داریاں ہیں . رانا ٹکا خان نے تمام دباؤ کے باوجود وزیراعظم کے ویژن کے مطابق اپارٹمنٹ منصوبے کو لانچ کروایا ہے . آپ وائس چیئرمین ایل ڈی اے کی ٹیم میں بہترین پرفارم کرنے والے افسر جانے جاتے ہیں . ایل ڈی اے سٹی، اپارٹمنٹس، ایونیو ون جیسے اہم منصوبے اربن پلاننگ کی ذمہ داری ہے .   ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایل ڈی اے کے چند افسران رانا ٹکا کو ہٹوا کر اربن پلاننگ کا ایڈیشنل ڈی جی لگنے کے خواہاں ہیں . . .

متعلقہ خبریں