چین عالمی قیمت سے سو ڈالر ٹن زیادہ پر ہماری چینی خرید لے گا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شوگر انڈسٹری کے قابل اعتماد ذرائع نے کہا ہے کہ آزمودہ برادر ملک چین پاکستان سے انٹرنیشنل مارکیٹ کے مقابلے میں سو ڈالر فی ٹن زیادہ قیمت پر چینی خریدنے کو تیار ہے۔ کیونکہ چین پاکستان کیساتھ دوطرفہ تجارت کو متوازن بنانے کیلئے عالمی منڈی کی قیمت سے بھی کم و بیش سو ڈالر چینی خریدنے کی پوزیشن میں ہے۔
جب شوگر انڈسٹری آف پاکستان کے ان باخبر ذرائع سے پوچھا گیا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی کے فی ٹن ریٹ کیا ہیں تو انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی کے ریٹ 573ڈالر تک چلے گئے ہیں۔
پاکستان اگر دس لاکھ ٹن چینی کم سے کم ہی ایکسپورٹ کرے تو اسے چھ سو کروڑ روپے کا زر مبادلہ حاصل ہو سکتا ہے اور چین چونکہ عالمی منڈی سے سو ڈالر کے لگ بھگ زیادہ قیمت پر برادر ملک پاکستان سے چینی 670ڈالر فی ٹن خریدے تو پاکستان کو 8 سو کروڑ روپے کا زرمبادلہ ملے گا۔