پنجاب

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

لاہور (قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کورونا ویکسین کی مد میں منظور کیا ہے، قرض کی رقم صرف کورونا ویکسین خریدنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرض سے پاکستان میں ویکسی نیشن پروگرام کو مستحکم کیا جائے گا اور قرض سے پاکستان کو تین کروڑ 98 لاکھ لوگوں کی ویکسی نیشن میں مدد ملے گی۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا ویکسی نیشن پروگرام کے لیے 20 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔

متعلقہ خبریں