لندن میں وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی معیشت سے متعلق گفتگو
لندن (قدرت روزنامہ)لندن میں وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں نواز شریف نے وزیر اعظم بننے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، ایاز صادق، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق و دیگر بھی موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کا اہم ایجنڈا ملکی معیشت سے متعلق ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئندہ ہونے والے الیکشن کے حوالے سے کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔