بلوچستان بلدیاتی انتخابات، آزاد امیدواروں کی واضح اکثریت
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے واضح اکثریت حاصل کرلی، اب تک 1 ہزار 487 نشستیں آزاد امیدواروں نے سمیٹ لی ہیں۔ بلوچستان کے 32اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، مختلف شہروں میں فاتح امیدواروں کے حامیوں نے جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم، ڈھول کی تھاپ پر علاقائی رقص کیے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق 1487آذاد امیدواروں نے میدان مار لیا ہے، جمعیت علما اسلام ایف دوسرے اور حکمراں جماعت بلوچستان عوامی پارٹی تیسرے نمبر پر جبکہ نیشنل پارٹی 100 ، پی کے میپ 88،بی این پی 79،پیپلزپارٹی 58 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔بی این پی عوامی 43،اے این پی 24، تحریک انصاف 23 ، جمہوری وطن پارٹی18 ،مسلم لیگ ن 15 اور جماعت اسلامی 7 نشستوں پرکامیاب رہی ہے۔
غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائےاسلام ف 260 نشستیں جیت کر سیاسی جماعتوں میں سرفہرست ہے۔حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی 213 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہے۔نیشنل پارٹی 100سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہے۔
اب تک کےنتائج کےمطابق پی کے میپ 88، بی این پی 79، پیپلز پارٹی 58 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔بی این پی عوامی 43،اے این پی 24، تحریک انصاف 23 نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے۔جمہوری وطن پارٹی،18 ،مسلم لیگ ن 15،جماعت اسلامی 7 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔
مستونگ یو سی 21 وارڈ 3 میں آزاد امیدوار عبدالوحید 37 ووٹ لے کر کامیاب ہوا جبکہ ژوب یو سی 3 وارڈ 2 میں مسلم لیگ ن کےجمعہ داد 162 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔میونسپل کمیٹی منگچر وارڈ ،آزاد امیدوار سلطان محمد 386 ووٹ لے کر کامیاب، میونسپل کمیٹی منگچر وارڈ 11 میں نیشنل پارٹی کے منیر احمد 62 ووٹ لے کر کامیاب قرار پوئے۔
میونسپل کمیٹی منگچر وارڈ 10،جمعیت علمائے اسلام کے نور احمد 69 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، میونسپل کمیٹی منگچر وارڈ 8 میں نیشنل پارٹی کے سلیم بابر 79 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔میونسپل کمیٹی منگچر وارڈ، نیشنل پارٹی کے چاکر خان 80 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، میونسپل کمیٹی منگچر وارڈ 6 میں آزاد امیدوار عبدالصمد 216 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
میونسپل کمیٹی منگچر وارڈ 5 میں آزاد امیدوار عبدالغفار 386 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔کوہلو یو سی 7 وارڈ 7 میں جمعیت علمائے اسلام کے محمد میر 41 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، وارڈ 6 میں آزاد امیدوار حاکم خان 199 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
کوہلویو سی 7 کے وارڈ 5 میں آزاد امیدوار امان اللّٰہ 186 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ وارڈ 4 میں تحریک انصاف کے میر محمد یاسین 143 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔میونسپل کمیٹی لورالائی وارڈ 17میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار عبدالجبار 277 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔