پاکستان

پی ڈی ایم اجلاس، کورونا سے متاثر مریم نواز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس شروع ہوگیا۔

اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف،محمود خان اچکزئی،شاہد خاقان عباسی، ساجد میر،میر کبیرشاہی ،اکرم خان درانی ،افتاب احمد خان شیرپاؤ اور اویس نورانی شرکت کررہے ہیں۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور میاں مھمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث اجلاس میں ویڈیو لنک کے ریعے شرکت کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ’پی ڈی ایم اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہو رہی ہوں کیونکہ ابھی تک کورونا سے مکمل طور پر صحتیاب نہ ہوئی ہوں۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’آج ایک بہت اہم اجلاس ہے۔‘

رائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کے آئندہ مراحل، خطے کی بدلتی صورتحال پر اپوزیشن کے مشترکہ لائحہ عمل اور نواز شریف کے ویزےکی توسیع نہ ہونے کا معاملات زیر غور آئیں گے۔

متعلقہ خبریں