اسٹیٹ بینک نے شرح سود 15 فیصد کردی

کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح شود کو15 فیصد کردیا ہے . مرکزی بینک کے مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق شرح سود کو 1.25 بیسز پوائنٹس بڑھایا گیا ہے .

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 15 فیصد کردیا ہے . انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال شرح نمو 3 سے 4 فیصد ہو گی، جبکہ مہنگائی کی شرح 18 سے 20 فیصد رہنے کا امکان ہے .
قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عام آدمی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی . مرتضیٰ سید کے مطابق کورونا وباء، سپلائی خدشات بھی مہنگائی میں اضافے کا سبب ہیں .
انہوں نے کہا کہ معاشی نمو دو سال 6 فیصد پر رہے تو مسائل شروع ہوجاتے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ سارے سینٹرل بینک پریشان ہیں، مہنگائی سب کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہے، مہنگائی ایک سال رہے گی . قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ معاشی نمو 3 سے 4 فیصد رہے گی، 3 سے 4 فیصد نمو اچھا گروتھ ریٹ ہے .

. .

متعلقہ خبریں