پاکستان
حکومت کا افغانستان میں پھنسے صحافیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا فیصلہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے افغانستان میں پھنسے صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کر لیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا ہے کہ پاکستان کے راستے افغانستان چھوڑنے والے صحافی ویزا اپلائی کریں، وزارت داخلہ بین الاقوامی صحافیوں اور کارکنان کو ترجیحی بنیادوں پر ویزا جاری کریگی۔انہوں نے کہا کہ ویزا نرمی کا اعلان افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔