ڈالر مہنگا ہونے سے سعودی ریال کی قیمت میں اضافے کے بھی تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈالر کی قیمت میں مسلسل اڑان کے باعث سعودی ریال کی قیمت نے اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران جہاں ڈالر کی قیمت میں اضافے دیکھنےمیں آیا وہیں سعودی ریال سمیت دیگر

کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پاکستانی مارکیٹ میں سعودی ریال کچھ ہی ماہ کے دوران 20فیصد مہنگا ہو گیا ۔ کچھ ماہ قبل سعودی ریال کی قیمت پاکستانی مارکیٹ میں 50روپے تھی جبکہ آج مارکیٹ میں ریال 63روپے کا فروخت ہو رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملکی کرنسی مارکیٹ میں سعودی کرنسی کی قیمت 63 روپے 64 پیسے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب رواں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی انٹربینک قیمت میں 11 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 18 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر کی انٹربینک قیمت 239 روپے 37 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ اقتصادی ماہرین نے ڈالر کی اونچی اڑا پر عدم قابو موجودہ اور سابقہ حکومتوں کی نا اہلی قرار دیا ہے۔ ان ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چونکہ موجودہ حکومت نے بیرون قرضوں کی ادائیگی کی مد میں کروڑوں روپے ادا کئے ہیں جس کے بعد سرکاری خزانے میں فارنگ ایکسچینج کی مقدار 8 ارب 87 کروڑ روپے رہ گئی ہے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

2 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

3 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

3 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

4 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

4 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

4 hours ago