یوم آزادی ،گوگل نے اپناڈوڈل تبدیل کردیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پرگوگل نے بھی اپناڈوڈل تبدیل کردیاہے ۔پاکستان کے کس مقام کی تصویر لگائی ؟کیاآپ جانتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی 74ویں سالگرہ اور75ویں یوم آزادی کے موقع پرگوگل نے اپنے ہوم پیج کی تصویرڈوڈل میں بہاولپورکے
قریب قلعہ دراوڑ کی تصویرچسپاںکردی۔قلعہ دراوڑ ایک مغلیہ طرز کاشاہکار ہے جونہ صرف سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مقام ہے بلکہ اپنے اندر کئی طرح کے تاریخی حقائق بھی رکھتاہے ۔واضح رہے کہ اس قبل بھی گوگل مختلف مواقع پرپاکستان کے حوالے سے خصوصی ڈوڈل جاری کرچکاہے۔
