آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوئٹہ آمد

 

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے،آرمی چیف نے کوئٹہ میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ،گورنر اور اعلی فوجی اور سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔
جبکہ آرمی چیف نے زیارت میں شہید لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کے جسد خاکی راولپنڈی منقتل کر دئیے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی مرکزی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کی جائے گی ، جبکہ بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ بھی راولپنڈی میں ادا کی جائے گی،شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

ادھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا دس رکنی وفد نماز جنازہ میں شرکت کرے گا۔ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک،فواد چوہدری،اسد عمر،شبلی فرازاور اسد قیصر وفد کا حصہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ لسبیلہ میں وندر کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا۔
حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران شہید ہوئے۔ گزشہ روز ڈی جی آئی ایس پی آرنے کور کمانڈر کوئٹہ سمیت 6 افسران کی شہادت کی تصدیق کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران شہید ہوئے ۔ شہدا میں میجر جنرل امجد حنیف،برگیڈئیر محمد خالد، میجر سعید احمد،میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض شامل ہیں۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

4 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

5 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

5 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

6 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

6 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

6 hours ago