کترینہ کیف کس بالی ووڈ اسٹار کے ہمراہ ’کافی ود کرن‘ میں جلوہ گر ہونگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی نامور خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اس مرتبہ کس بالی ووڈ اسٹارز کے ہمراہ کافی ود کرن میں آرہی ہیں؟ نام سامنے آ گئے۔
بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار، پروڈیوسر اور میزبان کرن جوہرکے اپنے مقبول ترین شو “کافی ود کرن” کے سیزن سیون میں کترینہ کیف ، سدھانت چترویدی اور ایشان کھٹر کے ہمراہ اپنی آنے والی فلم ’فون بھوت‘ کی پروموشن کے لیے جلوہ گر ہورہی ہیں۔

واضح رہےکہ ’کافی ون کرن‘ شو کو بھارت کے علاوہ پاکستان، برطانیہ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور جنوبی ایشیائی ممالک سمیت وہاں خوب پسند کیا جاتا ہے، جہاں بھارتی فلم انڈسٹری کے مداح موجود ہیں۔
’کافی ود کرن‘ شو کا چھٹا اور آخری سیزن 2018 میں نشر کیا گیا تھا، جس کی آخری چند قسطیں 2019 میں بھی ریلیز ہوئی تھی۔

اس شو میں ریپڈ فائر سمیت متعدد سیگمنٹ ہوتے ہیں، جن میں نامور شخصیات اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور اپنے تنازعات سے متعقل کھل کر باتیں کرتے دکھائی دیتے تھے۔
’کافی ود کرن‘ کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوبز ٹاک شوز میں ہوتا ہے، جس کا پہلا سیزن 2004 اور 2005 میں ریلیز کیا گیا تھا۔
’کافی ود کرن‘ کا دوسرا سیزن 2007 میں ریلیز ہوا تھا، چوتھا 2009 اور پانچواں 2012 میں نشر کیا گیا تھا۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

1 hour ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

2 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

2 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

2 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

2 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

3 hours ago