اسلام آباد: PTI کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف احتجاج، پولیس سے دھکم پیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکانِ پارلیمنٹ نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔پاکستان تحریکِ انصاف کے ارکانِ پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمنٹ خاردار تاریں عبور کر کے الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے پہنچے ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی ارکانِ پارلیمنٹ کی پولیس کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی ہے۔
PTI رہنماؤں نے کیا کہا؟
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دیگر پی ٹی آئی ارکانِ پارلیمنٹ کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دینا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو فارغ کرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا نواز شریف کو ایماندار ثابت کرنا ہے۔پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ حساب دینا ہے تو پہلے سرے محل کا حساب دیں۔
تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ ہماری حکومت کو سازش کے ذریعے ہٹایا گیا، پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے بعد ان کو احساس ہو گیا کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاسی شکست نہیں دے سکتے، سیاسی طور پر یہ لوگ ہار مان چکے ہیں۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

4 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

4 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

4 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

5 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

6 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

6 hours ago