میں ملک سے بھاگ کر لندن نہیں آیا، دورہ نجی ہے، حمزہ شہباز

لندن(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے دورہ لندن پر تنقید کرنے والے کو جواب دیا ہے۔لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ان کی ملاقات ختم ہوگئی جس کے بعد انہوں نے کہا کہ میں بھاگ کر لندن نہیں آیا بلکہ دورہ نجی نوعیت کا ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا: ’عمران خان کو قانون نااہل کرے گا، نواز شریف کو کن وجوہات کی بنا پر نا اہل کیا گیا، آج نواز شریف سے سیاست پر بھی بات ہوئی‘۔خیال رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے فوری بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے حمزہ شہباز 4 اگست کو لندن پہنچے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کریں گے جب کہ پنجاب میں بدلتی صورتِ حال سے بھی آگاہ کریں گے۔
دوسری جانب منی لانڈنگ کیس میں عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ کو فرد جرم کے لیے 7 ستمبر کو طلب کر رکھا ہے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

6 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

6 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

6 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

7 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

8 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

8 hours ago