اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت ہے، صوبے اور مرکز آمنے سامنے آ گئے ہیں . سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ غیریقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں .
انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب میں ترمیم کیں .
سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے . صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں . مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے . غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں . اگست ترقیوں،تعیناتیوں،تنزلیوں کا مہینہ ہے .
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 8, 2022
سابق وفاقی کا مزید کہنا ہے کہ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں عدالتوں نے کرنا ہے .
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب چیف الیکشن کمشنر پر ہی اعتبار نہیں تو عمران الیکشن کو کیسے مانے گا، اگست ترقیوں، تعیناتیوں اور تنزلیوں کا مہینہ ہے .