راولپنڈی، ملتان، کراچی دسمبر 2022ء میں ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ کی میزبانی کریںگے

لاہور (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کی مردوں کی کرکٹ ٹیم اس سال کے آخر میں پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی جو کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مجوزہ شیڈول انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ساتھ شیئر کیا ہے اور دونوں فریقین نے شیڈول پر اتفاق کیا ہے۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان میں جب کہ فائنل میچ 17 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ پاکستان میں سات ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے گا۔ میچز 20 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوں گے۔ سیریز کا اختتام 2 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا۔
ٹیسٹ سیریز سے پہلے انگلینڈ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول T20 ورلڈ کپ 2022ء سے قبل ستمبر اکتوبر میں کراچی اور لاہور میں 7 ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے مقامات پر اتفاق ہو گیا ہے تاہم میچوں کی تاریخیں سیریز کی لاجسٹکس سے مشروط ہیں۔ یہ انگلینڈ کی پاکستان میں 17 سال میں پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی ، برطانوی ٹیم نے 2005ء میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں اسے ٹیسٹ سیریز میں 0-2 اور ون ڈے سیریز میں 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

2 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

3 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

3 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

3 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

3 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

3 hours ago