پچیس مئی واقعہ پر ڈیٹا اکٹھا ہو رہاہے جس نے قانون کے دائرے کو پھلانگا ہے اس کیخلاف کارروائی ہو گی‘ فیاض الحسن چوہان

لاہور(قدرت روزنامہ) ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل شریف اور (ن)لیگ سیاست کی پیالی میں طوفان اٹھا رہی ہے،مریم نواز نے میڈیا سیل پر چالیس سے پچاس کروڑ لگایا جہاں سے عمران خان اور فوج کے خلاف باتیں کی گئیں،پچیس مئی واقعہ پر ڈیٹا اکٹھا ہو رہاہے جس نے قانون کے دائرے کو پھلانگا ہے اس کے خلاف کارروائی ہو گی،عوام کو مبارک باد دیتا ہوں کہ یوم عاشور اور محرم الحرام کے دس ایام پرامن گزرے اور وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کروائے،وزیر اعلی پنجاب نے خود پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا پنجاب بھر میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں انتظامات کا جائزہ لیا،عیسی خیل سیلابی ریلے سے جو شہادتیں ہوئیں ان کے لواحقین کو آٹھ آٹھ لاکھ روپے امداد دیں گے،نکمی اور ناجائز حمزہ شہباز حکومت نے تاجروں کی زندگی اجیرن کر دی تھی اورحمزہ نے مہنگائی سے متاثرہ تاجروں کو پابند کیا کہ ان کی دکانیں رات آٹھ بجے تک کھلیں گی جس سے ان کا کاروبار متاثر ہواِوزیر اعلی پنجاب نے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے وقت کی پابندی ختم کردی .
یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پنجاب میں (ن)لیگ دور میں پارکنگ مافیا کا راج تھا اور انکا ٹھیکہ لیگی عہدیداران کو دیا جاتارہا .

انہوں نے کہا کہ پارکنگ مافیا کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور اس کی آمدنی کا تیس فیصد تاجروں کی مارکیٹوں کی بہتری کیلئے لگائیں گے . ترجمان وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ رنگ روڈ راولپنڈی اور نالہ لئی ایکسپریس عوامی منصوبے ہیں ہم فوری طورپر پچھلی کاسٹ پر منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے .
انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں امپورٹڈ حکومت اور اس میں شامل ہر پارٹی ریاستی اداروں کے خلاف بات کرتے ہیں اور امپورٹڈ حکومت اور انکے اتحادیوں نے پانچ سالوں تک تمام جلسے جلوسوں اور پریس کانفرنسز میں اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی اور آج حاجی نمازی اور سادھو بن گئے ہیں . انکا کہنا تھا کہ ن لیگ کی ذاتی ملازمہ کہتی ہیں کہ اگر چھ فیصد ڈی جی پی نالائقی ہے تو اس پر شرم سے ڈوب مرو .
انہوں نے کہا کہ چھتیس ارب ڈالر ایکسپورٹ اور باسٹھ سو ارب روپے ٹیکس کولیکشن اگر نا اہلی ہے تو ن لیگ ملازمہ کوگھر سے باہر نہیں نکلنا چاہئیے . فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ صنعتی گروتھ ریٹ 7.2حاصل ہوئی اگر یہ نااہلی ہے تو آل شریف اور ان کی ملازمہ کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے . انہوں نے کہا کہ یہ خاتون سلطان مفرور الدین نوازشریف کو ہیرو ثابت کررہی ہیں تو سن لیں کنگ مارکر امریکی صحافی نے دو ہزار دس میں دی طالبان شفل میں لکھا کہ نوازشریف نے ملاقات میں پوچھاکہ آپکا بوائے فرینڈ ہے .
اجمل قصاب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ادارے کہتے رہے اجمل قصاب کا پاکستان سے تعلق نہیں لیکن نوازشریف نے اس کا تعلق پاکستان سے بتاتے رہے . ترجمان وزیر اعلی پنجاب نے بتایا کہ بھارت میں اجمل قصاب کو پھانسی دی جا رہی تھی تو وہ مرنے وقت بھگوان پکار رہا تھا . انہوں نے کہا کہ نوازشریف جو فوج ریاستی اداروں کا ازلی دشمن تھا اس وقت کیآئی پنجاب کو بلایا کہاکہ امریکی صحافی کو لے کر جائے اور دکھائے کہ اجمل قصاب کا تعلق تحصیل دیپالپور سے تعلق ہے .
انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان اور اس کی ملازمہ عمران خان کی ملک سے وفا پر انگلیاں اٹھاتی ہے . انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے خود کہاکہ پاکستان کیلئے عمران خان نہیں فوج اہم ہے . انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کا کیس انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس میں نواز شریف لے کر گئے . فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مودی نے کھٹمنڈو میں نوازشریف نے ملاقات کیں مشورہ دیا کہ کلبھوشن کے معاملے کو انٹر نیشنل کورٹ آف لا ء میں لے جائیں .
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف، جاوید لطیف نے سکیورٹی اداروں کے متعلق بات کی اگر یہ کسی اور ملک میں ہوتا تو پھانسی پر چڑھا دیا جاتا . انہوں نے کہا کہ جنرل نیازی کا طعنہ دینے والے ابھی نندن کا نام لیتے شرماتے ہیں . انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق نے فلور پر افواج پاکستان اور چیف پر بات کی تو پھانسی کے تختہ پر ہوتے . انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیانات موجود ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ پاک فوج ماتھے کا جھومر ہے .
انکا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کو سٹریم لائن کرنے کیلئے تین بار قانون سازی کی لیکن امپورٹڈ حکومت کی اچار پارٹی نے رکاوٹیں ڈالیں . انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا دنیا کا آوارہ میڈیا ہے جو مرضی کر لو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ چالیس سے پچاس کروڑ لگاکر مریم نواز کا میڈیا سیل عمران خان اور فوج کے خلاف باتیں کرتی رہی . انہوں نے کہا کہ پچیس مئی واقعہ پر ڈیٹا اکٹھا ہو رہاہے جس نے قانون کے دائرے کو پھلانگا ہے اس کے خلاف کارروائی ہو گی .
ترجمان وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان ،(ن)لیگ اور آل شریف پر منحوست ہے یہ جس جگہ ہاتھ ڈالیں گی تو وہ خراب ہی ہوگا . صفدر اعوان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوہر سائیں بنا ہوا ہے اور بیگم صفدر اعوان کا نام لینے پر وہ فیاض چوہان کو دعائیں دیتا ہے . پاکستان کے امریکہ اور یورپین یونین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ و یورپی یونین سے دشمنی نہیں چاہتے بلکہ عزت و وقار کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں