ہاکی اسٹیڈیم میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کی استدعا مسترد کر دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر کی ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ پنجاب حکومت یقینی بنائے کہ جلسے کے دوران کوئی نقصان نہ ہو۔ہاکی گراؤنڈ میں اسٹروٹروف جلد از جلد لگائے۔پاکستان تحریک انصاف کا ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں دو درخواستیں دائر کی گئی تھیں، معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ نے بھی عدالت میں درخواست دائر کی ہے عطا اللہ تارڑ کی جانب سے دائر درخواست میں چیف سیکرٹری، ڈپٹی کمشنر اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ۔
عطا اللہ تارڑ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ تحریک انصاف نے 13 اگست کو ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کا اعلان کیا ہے، جبکہ کھیلوں کے گرائونڈز کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید موقف اختیار کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ جلسے کیلئے آسٹروٹرف کو اکھاڑا جارہا ہے، آسٹرو ٹرف کو اکھاڑنے اور بچھانے کیلئے کروڑوں روپے خرچ ہوں گے، عدالت فوری طور پر ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ روکنے کا حکم جاری کرے۔

دوسری جانب محمد کاشف نامی شہری نے بھی تحریک انصاف کا 13 اگست کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔محمد کاشف نے عرفان ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں ڈی جی اسپورٹس اور ڈی سی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کاشف نے بھی موقف اختیار کیا ہے کہ جلسے کے لیے آسٹروٹرف کو اکھاڑا جارہا ہے جس کو اکھاڑنے اور بچھانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ ہوں گے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت فوری طور پر ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ روکنے کا حکم جاری کرے۔

WhatsApp
Get Alert