9 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشافات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نو ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشافات . اہم گرفتاری کیلئے ایف بی آر کی ٹیمیں لاہور اور اسلام آباد روانہ ہو گئیں .

تفصیلات کے مطابق نو ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے . ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مقامی کمپنی کے مالک سمیت مزید 10 افراد کو نامزد کر دیا منی لانڈرنگ کےالزام میں معذور شخص نواب زمان کوایک ماہ قبل گرفتارکیاگیا .
منی لانڈرنگ کےلیے کمپنی مالکان نے معذور شخص کےنام پرجعلی کمپنی بنائی تھی . ایف بی آر حکام نے منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہونے والی مزید 6 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا . ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی مالک کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں لاہور اور اسلام آباد روانہ ہو گئی ہیں .
دوسری جانب پاکستان 24 ارب ڈالر کے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کا ملزم حمزہ شہباز لندن میں مزے کر رہا ہے .

اپنے بیان میں سابق وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف کے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کو ایف آئی اے بلا کر سوال جواب کر رہی ہے . اسد عمرنے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہاکہ ارشد ندیم نے 14 اگست سے ایک ہفتہ پہلے ہی کامن ویلتھ گیمز میں جاولین میں گولڈ میڈل جیت کر جشنِ آزادی کا تحفہ قوم کو دے دیا. چھا گیا چیتا .

. .

متعلقہ خبریں