امریکا کو گالی نکالنے والے معافیاں کیوں مانگ رہے ہیں مصدق ملک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو گالی نکالنے والے آج معافیاں کیوں مانگ رہے ہیں . عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ عمران خان نے اپنی تقریر میں کئی مرتبہ امریکا سے معافی مانگی، عمران خان نے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ ہیں، اس سے دشمنی نہیں چاہتے، کیا چاہتے ہو .


مصدق ملک نے کہا کہ بار بار امریکا کا ذکر کیوں کرتے ہو امریکا سے اتنی ہی دشمنی ہے تو لابسٹ کس چیز کے لیے مقرر کیے ہیں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے امریکا میں جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئر ٹیکنالوجی کی مخالف ہے، عمران خان نے ساڑھے 7 کروڑ روپے کا لابسٹ کیوں رکھا ہی کیا لابسٹ امریکا میں یہ کہے گا کہ عمران خان کوآزاد کردو . مصدق ملک نے کہا روسی سفیر نے بتایا پیوٹن سے عمران خان کی تیل سے متعلق کوئی نہیں ہوئی،عمران خان جلسہ ضرور کریں، لوگوں کو بغاوت پرنہ اکسائیں .

. .

متعلقہ خبریں