حکومت عمران خان کو غیرسیاسی طریقے سے گرانے میں ناکام ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کو غیرسیاسی طریقے سے گرانے میں ناکام ہوگی، حکومت سے عمران خان کا سیاسی طریقے سے مقابلہ نہیں جا رہا، اب غیرسیاسی طریقے اپنا رہی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپے بیان میں میں کہا کہ عمران خان سے سیاسی مقابلہ اس حکومت سے کیا نہیں جا رہا، اب ان کی کوشش ہے کے کسی غیر سیاسی طریقے سے خان کو گرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ اس میں بھی ناکام ہوں گے۔اسی طرح سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کا خاندان لوٹ مار کرنے آتا ہے، شہباز گل کے خلاف کیس اور پی ٹی آئی کو اینٹی فوج بنانے کی مہم چلائی کی گئی۔
رانا ثناء اللہ اور دیگر نے پی ٹی آئی کو اینٹی فوج ثابت کرنے کی مہم چلائی، جیسی وزارت اعلی گئی حمزہ شہباز اپنے گھر لندن چلے گئے۔

فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ پاکستان پر حملے کرتے ہیں، لوٹتے اور اپنے گھر چلے جاتے ہیں، خواجہ آصف جیسا آدمی اب ہمیں سکھا رہے ہیں۔ عمران خان اور پاک فوج کے درمیان تفرقہ کسی حوالے سے فائدہ میں نہیں، دوران حراست شہباز گل پر تشدد پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ عدالت شہبازگل کی میڈیکل رپورٹ دیکھے گی،اور ایک آزاد میڈیکل بورڈ بننا چاہیے جس پر شہباز گل اور ان کے اہلخانہ کو اعتماد ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ جعلی میڈیکل رپورٹ انتہائی قابل مذمت ہے، اسلام آباد پولیس کے آئی جی اور ڈی آئی جی کو طلب کیا جائے۔ بتایا جائے کہ شہباز گل پہلے دن کہاں تھے اور کون تھے وہ جنہوں ان پر تشدد کیا، جیل قوانین کے مطابق مجرمان کی ٹرانسفر شام 5 بجے کے بعد نہیں ہوتی۔ اگر عدالتیں انسانی حقوق کا تحفظ نہیں کریں گی تو کون کرے گا، شہبازگل سانس کی تکلیف کی وجہ سے اسپتال میں ہیں۔
فواد چوہدری نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ شہبازگل سے ملاقات کے لیے کون گیا تھا، ہمیں تو ملنے نہیں دیا گیا، شہبازگل سے ان کی اہل خانہ اور وکلا کو ملنے نہیں دیا گیا۔ گزشتہ رات مراد سعید کے گھر مشین گن لے کر لوگ پہنچے، ہمارا اگلا لائحہ عمل واضح ہے، ضمنی الیکشن میں 75 فیصد سیٹیں ہم نے جیتیں، پنجاب کے لوگوں نے اپنا فیصلہ دے دیا۔ شہباز گل نے ایسے کوئی بات نہیں کی جو اس سے پہلے فضل الرحمن اور خواجہ آصف نے نہ کی ہو۔

WhatsApp
Get Alert