ایشیا کپ: شاہین آفریدی کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ)شاہین شاہ آفریدی کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی کو قومی کرکٹ سکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کےمطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق سے بات چیت کے بعد حسن علی کے نام کا اعلان کرسکتے ہیں ۔
پی سی بی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ایشیاء کپ اور انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی کے متبادل کا اعلان سلیکشن کمیٹی جلد کرے گی، حسن علی ان دنوں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کررہے ہیں، حسن علی کو لگاتار خراب پرفارمنس پر سکواڈ سے ڈارپ کیا گیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert