این اے 245 ضمنی الیکشن ، 201 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) این اے 245 ضمنی الیکشن ،201 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج آگئے۔تفصیلات کے این اے 245 کے 263 میں سے 201 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمود مولوی 22485 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ایم کیو ایم امیدوار معید انور 8567 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار محمد احمد رضا نے 6713 ووٹ حاصل کیے۔اس کے علاوہ آزاد امیدوار فاروق ستار 2389 اور پی ایس پی کے امیداوار حفیظ الدین کو 866 ووٹ ملے۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو مدمقابل ایم کیو ایم کے معید انور سے 13918 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
