کیریئر کے پہلے 3 ون ڈے میچز میں زیادہ وکٹیں، نسیم شاہ نے عبدالقادر کا 39 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے اپنے کیریئر کے پہلے 3 ون ڈے میچز میں زیادہ وکٹیں لینے کا گگلی ماسٹر عبدالقادر کا 39 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ۔ نسیم شاہ نے نیدرلینڈ کیخلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ اب تک اپنے پہلے تین ون ڈے میچز میں 11.10 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جو کسی بھی پاکستانی بائولر کی اپنے پہلے تین ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں ۔
نسیم شاہ سے قبل گگلی ماسٹر عبدالقادر نے 1983ء میں اپنے پہلے 3 ون ڈے میچز میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں ، سابق ٹیسٹ فاسٹ بائولر عبدالرئوف ، اعزاز چیمہ اور عثمان خان شنواری اپنے پہلے 3،3 ون ڈے میچز میں 8،8 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں پہلی پوزیشن پر موجود ہیں ۔ اپنے پہلے تین ون ڈے میچز میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ بنگلہ دیشی فاسٹ بائولر مستفیض الرحمان کے پاس ہے جنہوں نے 2015ء میں بھارت کیخلاف اپنے پہلے 3 ون ڈے میچز میں 13 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

WhatsApp
Get Alert