سیاسی میدان میں بے شرمی کی انتہا ہو چکی ہے، حماد اظہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج سیاسی میدان میں بے شرمی کی انتہا ہو چکی ہے، عمران خان نے فریش مینڈیٹ کیلئے دوٹوک کہا ہے، حکومت کے نکمے پن کے باعث عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں . لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر، شوکت ترین اور جمشید اقبال نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی شہری حقوق دلوانے کی جنگ لڑ رہی ہے ، آگے بہت زیادہ بیروزگاری آ رہی ہے .


ڈیفالٹ سے بچانے کا نعرہ لگانے والے جھوٹ بول رہے ہیں، حماد اظہر
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ سے بچانے کا نعرہ لگانے والے جھوٹ بول رہے ہیں ، حکومت انتخابات کی طرف جانا ہی نہیں چاہتی ، انہیں پتہ ہے کہ بات الیکشن پر گئی تو عوام نے انہیں ووٹ نہیں دینا .
عالمی منڈی میں قیمتیں جتنی بھی نیچے چلی جائیں یہاں کم نہیں ہو سکتیں، عوام آج اِن کی نالائقی کا خمیازہ بھگت رہی ہے، اگلے مہینے کے بجلی یونٹ میں 10 روپے اضافی ہوں گے جبکہ بجلی ہے ہی نہیں، آتی ہے تو بہت مہنگی ہوتی ہے .
عبوری حکومت لے کر آئیں، ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں، شوکت ترین
پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین نے کہا کہ عمران خان نے فریش مینڈیٹ کیلئے دوٹوک کہا ہے، اس مقصد کیلئے بات چیت کیلئے ہم تیار ہیں، سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے الیکشن کے معاملے پر بات ہونی چاہیے .
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے عبوری حکومت لے کر آئیں، ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں،میں نگراں حکومت کی مدد کیلئے بھی تیار ہوں، مگر ضروری ہے کہ ایک غیر جانبدار عبوری حکومت لائی جائے . شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات پر بھی بات کی جا سکتی ہے،عبوری حکومت ایسی ہونی چاہیے جس پر سب کا اعتماد ہو .
سندھ میں کپاس اور چاول کی فصل کو بہت نقصان پہنچا ہے، جمشید اقبال
اس موقع پر موجود پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال نے کہا کہ زراعت کو سیلاب نے بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے ، سندھ میں کپاس اور چاول کی فصل کو بہت نقصان پہنچا ہے .

. .

متعلقہ خبریں