مریم نواز، نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر

میانوالی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی ضلع میانوالی کے صدر نے وزیرداخلہ رانا ثناللہ، مریم نواز،نوازشریف ، وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کردی . تفصیلات کے مطابق میانوالی میں وزیرداخلہ رانا ثناللہ، مریم نواز،نوازشریف ، وزیراعظم شہبازشریف اورخواجہ آصف کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کردی .


مقدمے کی درخواست پی ٹی آئی ضلع میانوالی کے صدر سلیم گل نے ڈی پی او کو دی ہے .
جس میں کہا کہ رانا ثناللہ نے ٹی وی پر پاکستان کی عدلیہ کو دھمکیاں دیں ، راناثنااللہ کے بیان سے ججوں میں خوف و ہراس اور دہشت پھیلی . درخواست میں کہا گیا کہ راناثنانے چیف سیکریٹری پنجاب ، کمشنر لاہور کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، دھمکی آمیزبیان جیو ٹی وی پرچلنےکی وجہ سے پنجاب بیوروکریسی میں خوف و ہراس پھیلا .
پی ٹی آئی ضلع میانوالی کے صدر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف ،رانا ثنا نے بیانات مریم نواز، شہباز اور نوازشریف کے کہنے پر دیے .

. .

متعلقہ خبریں