امریکہ سے پی ٹی آئی کے تعلقات ایک ہی رات میں ٹھیک ہو سکتے ہیں ٗ زلفی بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) امریکہ سے پی ٹی آئی کے تعلقات ایک ہی رات میں ٹھیک ہو سکتے ہیں، ٹرمپ کے امریکی صدارت سے ہٹنے کے بعد میں نے ان سے بات کی تو ٹرمپ نے پوچھا کہ میرا دوست عمران خان کیسا ہے، زلفی بخاری کا دعوی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری

نے کہا ہے کہ امریکا سے پی ٹی آئی کے تعلقات ایک ہی رات میں ٹھیک ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن سے پی ٹی آئی کے تعلقات ایک ملاقات میں ٹھیک ہو جائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے عمران خان کے بڑے اچھے تعلقات تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے امریکی صدارت سے ہٹنے کے بعد میں نے ان سے بات کی تو ٹرمپ نے پوچھا کہ میرا دوست عمران خان کیسا ہے۔
دوسری جانب امریکی سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان میں عوامی سطح پر تعلقات ہماری بڑی طاقت ہے۔ پاکستانی اکسیویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ امریکی سفارتخانے اور سندھ کے محکمہ سیاحت کی شراکت داری باعث فخر ہے۔پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اس وقت بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔ یہ خوش آئند امر ہے کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی ضرورت کا احساس کیا گیا ہے ۔ پاکستان تو پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے امریکہ ہی نہیں‘ دنیا کے ہر ملک کے ساتھ اچھے تعلقات کیلئے کوشاں رہا ہے ۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

5 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

5 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

6 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

7 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

7 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

7 hours ago