آئی ایم ایف سے ڈیل، شوکت ترین اور محسن لغاری کی مبینہ آڈیو کال لیک ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین اور پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاری کے درمیان کی گئی ٹیلیفونک گفتگو لیک ہو گئی۔شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ یہ جو آئی ایم ایف کو 750 ارب کی کمٹمنٹ دی ہے آپ سب نے سائن کیا ہے،آپ نے اب کہنا ہے کہ ہم نے جو کمٹمنٹ دی تھی وہ سیلاب سے پہلے تھی ، آپ نے اب لکھنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ہمیں بہت پیسہ خرچ کرنا پڑے گا ، آپ نے اب یہ لکھنا ہے کہ ہم یہ کمٹمنٹ پوری نہیں کر پائیں گے، یہی لکھنا ہے کہ آپ نے اور کچھ نہیں کرنا۔
شوکت ترین نے مزید کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں ان پر دباؤ بڑھے۔یہ ہمیں اندر کرا رہے ہیں اور ہم پر دہشتگردی کے الزامات لگا رہے ہیں ، یہ بالکل اسپاٹ فری جا رہے ہیں یہ نہیں ہونے دینا۔
شوکت ترین نے کہا کہ تیمور بھی ایک گھنٹے میں کرکے بھیج رہا ہے اور آپ بھی ذرا کہیں، مجھے بھیج دیں۔پھر ہم یہ کرکے وفاقی حکومت کو بھیج دیں گے، پھر ہم اس کو آئی ایم ایف کے نمائندوں کو ریلیز کر دیں گے۔

شوکت ترین کی بات پر محسن لغاری نے سوال کیا کہ کیا اس ریاست کو نقصان نہیں ہوگا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے شوکت ترین نے کہا یہ جس طرح چئیرمین اور دیگر کو ٹریٹ کر رہے ہیں اس سے ریاست کو نقصان نہیں ہو رہا؟۔دیکھو یہ تو ضرور ہو گا کہ آئی ایم ایف کہے گا پیسے کہاں سے پورے کریں گے، یہ منی بجٹ لے کر آ جائیںگے۔یہ ہمیں مس ٹریٹ کر رہے ہیں اور ریاست کے نام پر بلیک میل کر رہے ہیں۔
ہم ان کی مدد کرتے جائیں تو یہ تو نہیں ہو سکتا اور یہ ہم نے کل طے کیا ہے۔شوکت ترین نے کہا یہ آئی ایم ایف کو ریلیز کرنا ہے یا نہیں یہ ہم چئیرمین سے پوچھ لیں گے۔محسن لغاری نے کہا کہ سوشل میڈیا سے پاور فل ٹول ہی کوئی نہیں۔شوکت ترین نے جوابا کہا کہ ہاں تو ہمیں ریلیز کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔وہ سوشل میڈیا خود ہی کر دے گا۔شوکت ترین نے کہا کہ تیمور کہہ رہا تھا میں اس کے نمبر ٹو کو بہتر جانتا ہوں وہ ویسے ہی لیک کردے گا، ہم ایسا سین کریں گے کہ یہ نظر نہ آئے کہ ریاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تاحال اس آڈیو پر کوئی موقف یا وضاحت پیش نہیں کی گئی۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

9 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

9 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

9 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

10 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

10 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

11 hours ago