پٹرول کتنا مہنگا کر دیا گیا،عوام کےلئے بڑی خبر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر ردوبدل۔ جاری نوٹیفیکشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے 10پیسےفی لٹراضافہ کردیا گیا ہے ۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیاہے کہ پٹرول اورہائی اسپیڈڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی جائے گی جبکہ مٹی کاتیل 81 پیسے فی لٹر مہنگا کرکے نئی قیمت 88روپے 30 پیسےفی
لٹرمقرر کردی گئی ہے ۔ اس کیساتھ ساتھ لائٹ ڈیزل ایک روپے 10پیسےفی لٹرمہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 85 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجےسےہو گا
