گیارہویں جماعت کی طالبہ کو دسویں جماعت کے طالب علم نے حاملہ کر دیا ، یہ واقعہ کہاں پیش آیا ؟ افسوسناک خبر

کڈلور(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع کڈلور کے علاقے بھوانا گیری میں سکول کے قریب جھاڑیوں سے نومولود بچے کی لاش ملی ہے جس نے پولیس اہلکاروں کو چونکاکر رکھ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سکول کے ایک طالبعلم نے جھاڑیوں میں پڑی بچے کی لاش دیکھی اور فوری طور پر سکول انتظامیہ کو آگاہ کیا جس کے بعد پولیس سے رابطہ کیا گیا ، پولیس کو جائزہ لینے کے بعد شک گزرا کہ بچے کی پیدائش سکول کے اندر ہی ہوئی ہے ، اہلکاروں نے سکول کے بچوں سے سوالات کرنے شروع کر دیئے

جس دوران پولیس کے سامنے بڑا انکشاف ہوا، اس بچے کو 11 ویں جماعت کی طالبہ نے سکول کے بیت الخلاءمیں جنم دیا جسے لڑکی نے دیوار کے قریب چھوڑا اور گھر چلی گئی۔ مزید تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اس کو حاملہ 10 ویں جماعت کے لڑکے نے کیا تھا جوکہ ایک پرائیویٹ سکول کا طالبعلم ہے ، لڑکی کو علاج کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیاہے جبکہ طالبعلم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔