پاکستان کاوہ علاقہ جہاں موبائل فون سروس بندکردی گئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ شہرمیں ساتویں محرم کے موقع پرشہرمیں موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے ،جلوس آج میکانگی روڈ سے نکالاجائے گا . مقامی اخبارکے مطابق شہرکےمختلف علاقوں میں صبح کے وقت سے مختلف کمپنیوں کی موبائل فون سروس بندہوناشروع ہوگئی اوراس وقت تمام موبائل فون کمپنیوں کی سروس معطل ہیں .

محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق آج ساتویں محرم کے موقع پرسیکورٹی خدشات کی بناء پرموبائل فون سروس بند رکھنے کافیصلہ کیاگیاتھا . اوراسی فیصلے کے تحت سروس بند کی گئی ہیں . ذرائع کے مطابق موبائل فون سروسز کی بحالی رات تک ہوجانے کاامکان ہے . . .

متعلقہ خبریں