حسن علی کوآئوٹ کرنے کے بعد نامناسب زبان استعمال کرنے والے ویسٹ انڈیز کے بائولرکوسبق سکھادیاگیا

کنگسٹن(قدرت روزنامہ)کنگسٹن ٹیسٹ میں حسن علی کوآئوٹ کرنے کے بعد نامناسب زبان کااستعمال کرنے والے ویسٹ انڈین بائولر جیڈن سیلس کی سرزنش کردی گئی ۔آئی سی سی نے انہیں کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کی خلاف ورزی کامرتکب قراردیتے ہوئے ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ
پوائنٹ بھی شامل کردیاہے ۔یہ واقعہ پاکستان کی پہلی اننگز کے 70ویں اوور میں پیش آیاجب سیلس نے حسن علی کوآئوٹ کرنے کے بعد انہیں نامناسب الفاظ کہے جوکہ حریف کرکٹر کوبھڑکانےکاباعث بن سکتے تھے ۔آن فیلڈ امپائرز گریگوری بریتھ ویٹ ،جوئیل ولسن،نائجل ڈوگیڈ اورٹی وی امپائر لیسلی ریفر نے ان ان پرکوڈآف کنڈیکٹ کی شق 2.5کی خلاف ورزی کاچارج عائد کیا۔میچ ریفری رچی رچرڈسن نے اس پران کی سرزنش کی جس کی آئی سی سی کرکٹ آپریشن ڈیپارٹمنٹ نے توثیق کی ۔جیڈن سیلس نے اپنی غلطی کااعتراف کرتے ہوئے سزا بھی قبول کی جس کی وجہ سے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔

WhatsApp
Get Alert