سیلاب کے باعث ریلوے آپریشن معطل؛ لاہور کراچی، سکھر اور کوئٹہ جانے والے متعدد مسافر پھنس گئے

لاہور(قدرت روزنامہ) کراچی اور سکھر ڈویژن میں سیلابی پانی ریلوے ٹریک پر موجود ہونے کی وجہ سے ٹرین آپریشن مزید ایک ہفتہ تاخیر کا شکار ہوگیا، جس کے باعث اسٹیشن پر بیٹھے مسافر رل گئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ریلوے آپریشن بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جو کئی روز گزرنے کے باوجود بحال نہیں ہوسکا، ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین آپریشن 15 ستمبر تک بحال کیے جانے کا امکان ہے۔
ریلوے ذرائع کا کہا ہے کہ نواب شاہ اور دیگر سیکشن کے ریلوے ٹریک پر سیلابی پانی ابھی تک موجود ہے جس کے باعث ریلوے حکام کو ایم ایل ون سمیت دیگر سیکشنوں پر ٹرین آپریشن شروع کرنا مشکل ہوتا جارہا۔
ٹرین آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے ریلوے انتظامیہ نے پانچویں مرتبہ آن لائن ٹرینوں کی بکنگ بند کردی کیوں کہ لاہور کراچی کوئٹہ اور سکھر کے درمیان مین لائن کی تمام ٹرینیں معطل ہیں۔ریلوے حکام کی جانب سے اپ اور ڈاون کی 30 سے زائد ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں جس کے باعث ریزرویشن دفاتر میں بھی بکنگ کا عمل مکمل طور پر روک دیا گیا۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام ایکسپریس، بزنس ایکسپریس، قراقرم، شاہ حسین ایکسپریس، تیزگام، ملت ایکسپریس، رحمان بابا، جعفر ایکسپریس اور علامہ اقبال ٹرینیں معطل کردی گئی جب کہ کراچی ایکسپریس، خیبر میل، شالیمار ایکسپریس اور بولان ٹرینیں بھی معطل کردی گئی۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

7 mins ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

21 mins ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

44 mins ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

48 mins ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

53 mins ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

1 hour ago