شہباز، زرداری اور فضل الرحمان کو کلین بولڈ کرنے جارہا ہوں

کرک (قدرت روزنامہ) شہباز، زرداری اور فضل الرحمان کو کلین بولڈ کرنے جارہا ہوں ۔سچ الحق ہے، صرف تھوڑا انتظار کرنا پڑتا ہے، سب سامنے آ جاتا ہے، عمران خان کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیو ٹیپ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سچ الحق ہے، صرف تھوڑا انتظار کرنا پڑتا ہے، سب سامنے آجاتا ہے۔
کرک میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف کی آڈیو ٹیپ میں تین باتیں سامنے آئیں ہیں، پہلی یہ کہ مریم نواز اپنےداماد کیلئےہندوستان سے پاورپلانٹ کی مشینری امپورٹ کرارہی ہے، آدھی مشینری آگئیم باقی آدھی کیلئےسفارش کرائی گئی۔دوم یہ کہ مریم نواز موجودہ دورحکومت میں ناجائزکام کرارہی ہے، تیسری بات یہ ہے کہ مریم نواز سے سچ نہیں بولا جاتا۔
عمران خان نے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں سچ الحق ہے، تھوڑی دیر کیلئے صبر کرنا پڑتا ہے سچ سامنے آجاتاہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک میں پورے پاکستان میں جارہا ہوں، کرک والوں کا جذبہ دیکھ کر ثابت ہوگیا کہ میری قوم نکلنے کےلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پچیس مئی کے واقعے کو کبھی نہیں بھول سکتا جب ہماری خواتین اور بچوں پر شیل اور گولیاں برسائیں گئیں، میں اب پوری تیاری کررہا ہوں، مجرم قاتل راناثنااللہ اور شہبازشریف کیلئے بھی پلاننگ کررہاہوں، انشااللہ حقیقی آزادی کی تحریک آخری اور فیصلہ کن ہوگی۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت مجھے تین وکٹیں نظر آرہی ہے، ایک بیماری وہ ہے جس کا نام زرداری ہے، دوسری شہباز شریف ہے، جو جہاں بوٹ دیکھتا ہے پالش شروع کردیتا ہے، تیسری وکٹ فضل الرحمان کی ہے، جس نے پیسے کمانے کے لئے اپنے بیٹے کو مواصلات کی وزارت دلوائی، ان تینوں کے لئے سوئنگ تیار ررکھی ہے، ایک ہی گیند میں تینوں کو کلین بولڈ کرونگا۔
کرک میں جلسہ عام سے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ بچوں کو اسکولوں میں نبیﷺؑ کی زندگی کے بارے میں پتہ ہو،ہم اپنےنوجوانوں کوتربیت دینگےتاکہ میری قوم دنیا کی امامت کرے، کیونکہ حضورْﷺنےدنیا کی امامت کی، دوبارہ حکومت میں آئیں گے تو رحمت اللعالمین اتھارٹی کو دوبارہ بنائیں گے اور اسی کی مدد سے دنیا میں انقلاب لائیں گے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

32 mins ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

1 hour ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

2 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

2 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

2 hours ago