‘عمران خان کی نفرت انگیز سیاست کا زہریلا اثر دیکھ کر دکھ ہوا، مریم اورنگزیب

لندن(قدرت روزنامہ) ‘عمران خان کی نفرت انگیز سیاست کا زہریلا اثر دیکھ کر دکھ ہوا، میں نے ان کے ہر سوال کا جواب دیا، افسوس وہ عمران خان کے پروپیگنڈےکا شکار ہیں،عمران خان کی زہریلی سیاست کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کو متحدکرنےکے لیے کام جاری رکھیں گے،مریم اورنگزیب ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں کے رویے پر ردعمل دیا ہے۔
یک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نفرت انگیز سیاست کا اپنے بھائیوں اور بہنوں پر زہریلا اثر دیکھ کر دکھ ہوا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میں نے ان کے ہر سوال کا جواب دیا، افسوس وہ عمران خان کے پروپیگنڈےکا شکار ہیں،عمران خان کی زہریلی سیاست کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کو متحدکرنےکے لیے کام جاری رکھیں گے۔
خیال رہےکہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو پاکستان تحریک انصاف کےکارکنوں نے لندن میں گھیرلیا تھا، اس دوران ان پر الزامات لگائےگئے اور مغلظات بکی گئیں۔

مریم اورنگزیب ماربل آرچ پر ایک کافی شاپ میں کافی لینےکے لیے رکی تھیں، اس دوران پی ٹی آئی کے کارکن آگئے اور انہوں نے وزیر اطلاعات کے ساتھ نامناسب رویہ اپنایا۔پی ٹی آئی کی خواتین نے مریم اورنگزیب پر الزامات لگائے،کافی شاپ میں کھڑی مریم اورنگزیب پرپی ٹی آئی کی خواتین نے چور ہونےکا الزام بھی لگایا، اس موقع پر مردکارکن بھی موجود تھے۔

Recent Posts

آٹا سستاہوگیا ، حکومت گندم پر بین الصوبائی پابندی ختم کرے:چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن

لاہور(قدرت روزنامہ ) 20 کلو آٹے کی قیمت میں مزید 200 روپے کمی ہوگئی۔ نجی…

1 min ago

ارجیت سنگھ کی معافی پر ماہرہ خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکسان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کی…

5 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان…

11 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان سے قبل قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹرز…

24 mins ago

پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات پر مشروط حامی بھرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات سے متعلق اختلافی بیانات کے بعد…

36 mins ago

“اے آئی بہت خطرناک ہے”، کترینہ کیف کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف ایک بار پھر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا شکار…

38 mins ago