لاہور: شہری سے بدسلوکی پر دو ٹریفک وارڈنز معطل

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو ٹریفک وارڈنز کو نوجوان سے بدسلوکی سے پیش آنے پرمعطل کردیا گیا ہے . اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کررہی ہے جس میںدیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کسی معاملے پر ایک شہری سے جھگڑاکر رہے ہیں .

ایک وارڈن نے اچانک گاڑی کا دروازے نوجوان کو دے مارا، نوجوان کے ساتھ موجود خاتون نے وارڈنز کو روکنے کی کوشش کی لیکن وارڈنز نوجوان کو دھکے دیتے رہے . ویڈیو سامنے آنے کے بعد چیف ٹریفک آفیسر لاہور منتظر مہدی نے واقعے میں ملوث ٹریفک وارڈن شاہد اور ٹریفک اسسٹنٹ منور کو معطل کردیا ہے . . .

متعلقہ خبریں