شادی سے انکار پر لڑکے نے 14سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

رینالہ خورد (قدرت روزنامہ)رشتہ دینے سے انکار پر سفاک ملزمان نے وحشی پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے چودہ سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا ہے . تفصیلات کے مطابق دل دہلا دینے والا واقعہ رینالہ خورد کے نواحی علاقے میں پیش آیا، جہاں رشتے سے انکار پرمخالفین نے لڑکی کے گھر پردھاوا بول دیا، سات افراد اسلحے کے زور پر گھر میں گھسے اور گھر میں موجود ماں بیٹی اور بیٹے پر تشدد کیا .

سفاک ملزمان نے رشتہ نہ دینے کے انتقام میں ایسا بھیانک فعل کیا، جس سے انسانیت شرما گئی، ظالم افراد نے ماں اور بیٹے کے سامنے چودہ سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا . متاثرہ خاندان نے مقدمے کے اندراج کے لئے مقامی تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے اور اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے . واضح رہے کہ آج صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آٹھ سالہ بچے کو زیادتی کے بعدقتل کردیا گیا، لیویزفورس نے اہل علاقہ کی اطلاع پر فوری کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاتھا، ملزم علاقہ کلی حسنی میں بچے کی لاش کو دفن کرنے کی کوشش کررہا تھا . خیال رہے پاکستان میں کم عمر بچیوں اور بچوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کے واقعات نے صاحب اولاد افراد کو ایک انجانے خوف میں مبتلا کردیا ہے، تواتر کے ساتھ ہونے والے واقعات کے باعث بچے اور بچیاں ذہنی دباؤ کا شکار ہونے لگے ہیں . یاد رہے کہ کچھ دن پہلے بھی ایک دلخراش واقعہ پیش آیا تھا جس میں ڈھیرئی زڑہ کے نوجوان کی گھرمیں موت واقع ہوئی تھی، نوجوان کی والدہ نیاسے حادثاتی موت قرار دے کر دفنادیا تھا،پولیس نے تفتیش کے دوران شبہ پروالدہ کو گرفتارکرلیا . پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قبر کشائی کے بعد لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا گیا جس میں تصدیق ہوئی کہ لڑکے کو پھانسی دے کر موت کے گھاٹ اتارا گیا . پولیس نے بتایا کہ خاتون کے کسی سے تعلقات تھے ملزمان کے ساتھ مل کر خاتون نے اپنے بیٹے کو پھانسی دی، واقعے کے بعد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں