پاکستان میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر نو میں مدد کریں گے، چین

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر نو میں مدد کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔ یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وان ون بن نے منگل کو انٹرنیشنل پریس سینٹر (آئی پی سی) میں منعقدہ معمول کی بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت کے وقت پاکستان کے دوست اور بھائی کے طور پر، چین پاکستان کی مدد کے لیے آگے بڑھا ہے اور چینی حکومت نے پاکستان کو 400 ملین رینمنبی (آر ایم بی)مالیت کی انسانی امداد فراہم کی ہے جبکہ چین کی سول سوسائٹی نے بھی مدد کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعمیری اقتصادی اور مالی تعاون قائم ہے اور پاکستان کے عوام یہ بات بہتر طور پر جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان تعاون کے پر بے جا تنقید کی بجائے پاکستانی عوام کے لیے حقیقی اور فائدہ مند کام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں سنکیانگ، ہانگ کانگ اور تبت سے متعلق امور پر چین کے موقف کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 51ویں اجلاس میں نام نہاد انسانی حقوق کے مسئلے کا استعمال کیا ہےلیکن وہ بار بار اس کوشش میں ناکام ہوئے ہیں اور عالمی برادری اچھی طرح آگاہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ چین قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو برقرار رکھنے کا غیر متزلزل عزم رکھتا ہے اور تنقید سے چین کا ترقی کی جانب سفر نہیں رکے گا۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

4 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

4 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

4 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

4 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

4 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

4 hours ago