اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ، ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا اہم بیان سامنے آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ) ترجما ن پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے جس کے باعث چند سو افراد کے قبیح فعل نے پورے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا ہے . تفصیلات کے مطابق ترجمان صوبائی حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کی ایف آئی آر کاٹی جا چکی ہے اور ویڈیو کی مدد سے ملوث ملزمان کی نشاندہی کی جا رہی ہے .

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی اور پنجاب حکومت ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی . یاد رہے کہ یوم آزادی کے دن مینا ر پاکستان گراو نڈ میں ٹک ٹک بناتے ہوئے لڑکی کے کپڑے پھاڑنے کا واقعہ پیش آیا تھا . اس دوران ملزمان نے لڑکی کو ہاتھوں سے اوپر اٹھایا اور اس دوران اس کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے . مقدمہ مدعیہ کے مطابق وہ اپنے چھ ساتھیوں کے ہمراہ ویڈیو بنانے کےلیے اقبال پارک میں موجود تھی جب لوگوں نے ان پر حملہ کیا،ملزمان نے میرے کپڑے پھاڑے اور مجھے ہوا میں اچھالتے رہے . . .

متعلقہ خبریں