خفیہ ریکارڈنگ کا معاملہ، احسن اقبال نے عمران خان پر شک کا اظہار کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے عمراب خان آڈیو لیکس کھیل کا حصہ ہوں۔احسن اقبال نے استفسار کیا کہ منظر پر نہ آنے والی آڈیو لیکس کی معلومات عمران خان کے پاس میے آ گئیں۔احسن اقبال نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنائی گئی ہے۔
آڈیو لیکس درست ہوں بھی تو ان میں قابل اعتراض کچھ نہیں۔اگر عمران نیازی کے پاس ان آڈیو لیکس کی معلومات ہیں جو فی الحال منظر عام پر نہیں تو ہو سکتا ہے عمران خان بھی اس کھیل کا حصہ ہوں۔احسن اقبال نے مزید کہا فارنزک آڈٹ تک نہیں کہہ سکتے کہ آڈیو مستند ہے۔یہ تو معمول کی بات چیت ہے جو ہر حکومت میں مشاورت ہوتی ہے۔
جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آڈیو لیک کے معاملہ کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سکیورٹی پر بہت بڑا سوالیہ نشان اور وزیراعظم ہائوس کی ہی نہیں ریاست پاکستان کے وقارکا معاملہ ہے، عمران نیازی ملک کے وجود کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے جس نے افواج پاکستان سمیت اداروں کو تقسیم کرنے کی مذموم کوشش کی، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں واپس آتی ہے تو آجائے، حکومت میں آنے پر ہمیں کوئی پچھتاوا نہیں، عام انتخابات وقت پر ہوں گے، ڈاکٹرز نے جیسے ہی اجازت دی نواز شریف وطن واپس آ جائیں گے، مریم نواز نے اپنے داماد کیلئے کوئی سفارش نہیں کی، شنگھائی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملاقاتوں میں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، اسلامو فوبیا کے فتنے، مسئلہ کشمیر، فلسطین اور بھارتی مظالم کو اجاگر کیا، آرمی چیف کی تقرری سے متعلق فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہو گا۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

4 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

4 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

4 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

5 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

6 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

6 hours ago