ڈبل ڈیکر بس اور لاہور میوزیم 9 اور 10 محرم کو بند رہیں گے

(قدرت روزنامہ)محرم الحرم کے پیش نظر لاہور میں سیاحتی سرگرمیاں بند رہیں گی، ڈبل ڈیکر بس اورلاہور میوزیم 9 اور 10 محرم کو بند رہیں گے . محکمہ سیاحت نے 9 اور 10 محرم کو ڈبل ڈیکر بس سروس معطل کر دی، انتظامیہ کے مطابق شہر میں جلسے جلوسوں اور سکیورٹی کے پیش نظر دو روز بس سروس بند رہے گی جبکہ دیگر سیاحتی سرگرمیاں بھی مطلع رہیں گے .

لاہور عجائب گھر کو بھی 9 اور 10 محرم الحرام کو شہریوں کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، 11 محرم الحرام سے سیاحتی سروسز بحال کر دی جائیں گی . . .

متعلقہ خبریں