اداکارہ سونیا حسین کی انتہائی بولڈ تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہسونیا حسین کی انتہائی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔سونیا حسین کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ گلابی رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہیں اور مختلف ویڈیوز میں انہیں میک اپ کرتے اور ایوارڈ شو میں جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد ان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے نیلے رنگ کا بولڈ لباس پہنا ہوا تھا اور ہیلز پہنی ہوئی تھیں جبکہ بالوں کو کھلا چھوڑا ہوا تھا۔
اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ میں بہت شکر گزار اور خوش قسمت ہوں کہ میرے ارد گرد ایسے پیار کرنے والے لوگ ہیں جو میری دنیا کو مزید خوبصورت بنا دیتے ہیں۔

تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوئیں اداکارہ کو لباس کے چناؤ پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں مناسب اور خوبصورت لباس پہنے کا مشورہ دیا جبکہ کچھ نے انہیں اپنے کلچر کی یاد دلائی۔واضح رہے کہ معروف اداکارہ کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کر چکی ہیں۔

Recent Posts

جائیداد کے تنازعے پر بیٹے کے ہاتھوں باپ اورسوتیلا بھائی قتل

نوشہرہ(قدرت روزنامہ)جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور سوتیلے بھائی کو قتل…

1 min ago

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

5 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

6 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

6 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

6 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

6 hours ago